لاہور: نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کوآشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا۔نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ (ن) کے صدراورسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو احتساب عدالت لاہورمیں پیش کردیا ہے جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گا۔
شہبازشریف کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، لوئرمال روڈ کی ایک حصہ ٹریفک کے لئے بند جب کہ ایم اے اوکالج سے سیکرٹریٹ جانے والی سڑک کو بیریئرلگا کربند کردیا گیا ہے۔ رینجرزکے دستے بھی کسی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لئے گشت پرمامورہیں اورممکنہ احتجاجی لیگی کارکنوں سے نمٹنے کے لئے واٹر کینن بھی منگوا لی گئی ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روزنیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی باضابطہ گرفتاری کے لیے اسپیکرقومی اسمبلی سے رابطہ کیا اوراس کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔
1,042 total views, 2 views today