سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے فلور ملز پر گندم کا کوٹہ بند، ہزاروں مزدور بے روزگار ہونے سمیت آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، واقعات کے مطابق سوات کے فلور ملز پر گندم کا کوٹہ بند ہونے سے فلور ملز میں کام کرنے والے سینکڑوں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں اور ان کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ادھر پنجاب سے ائے آٹے کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں سات سو والا بیس کلو کا تھیلہ اب بازار میں آٹھ سو اور آٹھ سو پچاس کا ملتا ہے مہنگائی میں اضافہ اور لوکل ملز کی بندش سے قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے،کوٹہ کے حوالے فلور ملز مالکان سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہچار ماہ یعنی اپریل سے جولائی تک گندم کا کوٹہ بند ہوجاتا ہے اور ملز بند ہوکر آٹا تیار نہیں کرپاتے لیکن اس سال تو اگست اور ستمبربھی کوٹہ بند رہا اور اب تک بند ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کا کوٹہ چالو کیا جائے.
2,874 total views, 2 views today