کبل(تحصیل رپورٹر)قومی وطن پارٹی کے ضلع جنرل سیکرٹری شیرعلی شاہ ایڈوکیٹ نے پی ٹی آئی کے نامزد امید وار حاجی فضل مولا کے حمایت کا اعلان کردیا انہوں نے واضع کر دیا کہ حمایت کاا علان میرا ذاتی فیصلہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبل پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہ چونکہ صوبہ اور مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ،اسی وجہ سے حلقہ پی کے7کی سیٹ پرپی ٹی آئی کی جیت علاقے کے ترقی اور عوام کے بہتر مفاد میں ہے ،کیونکہ حلقہ پی کے7کے عوام سڑکوں،پلوں،ہسپتالوں، کالجوں، بجلی،اور دیگر ان گنت مسائل سے دوچارہیں،اگر پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی دوسرا ومید وار مذکورہ سیٹ جیت جاتا ہے تو وہ اپوزیشن میں بیٹھ کر علاقے کے مسائل حل کرنے اور عوام کے فلاح وبہبود کے لیئے کچھ نہ کر سکے گا انہوں نے پورے حلقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 14اکتوبر کو اپنا قیمتی ووٹ بیٹ کے حق میں استعمال کرکے اپنے بہترمستقبل کے لئے حاجی فضل مولا کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں انہوں نے یقینی دلایا کہ وہ اپنے سینکڑوں حمایتیوں اور ساتھیوں کے ہمراہ ضمنی الیکشن میں حاجی فضل مولا کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات کوشش کرینگے اس موقع پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حاجی فضل مولا نے شیر علی شاہ ایڈوکیٹ اور سا تھیوں کے حمایت کو پی ٹی آئی کے کامیابی کا زینہ اور اپوزیشن کے غیر فطری اتحاد کے لئے بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا ،اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سوات خصوصاً حلقہ پی کے 7کے جملہ مسائل حل کرنے اورعوام کے خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اُٹھارہی ہے،انشاء اللہ عوام کے ووٹ کے طاقت سے پی کے 7بھاری اکثریت سے جیت کر عمران خان کو تحفہ کرینگے ،اور یقین دلائینگے کی پی کے7کے عوام پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد ہیں،اور رعمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کی ترقی کے لئے ایک پیج پر ہیں۔
1,495 total views, 2 views today