کبل(سوات نیوز ڈاٹ کام ) گذشتہ حکومت میں دھرنوں کے ذریعے ملک کا بیرہ غرق کرنے والوں نے پشاور یونیورسٹی میں طلباء پر ڈنڈے برسا کر ظلم کی انتہا کردی ہے ،126دن دھرنا دینے والے ایک دن کا پر امن احتجاج برداشت نہ کرسکے موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے غلط پالیسیوں اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے ایک ماہ کے انداندر عوام کی چیخیں نکال دی شدید مہنگائی کے دوران دو وقت کی روٹی کے لئے ترسنے والے غریب عوام سے چندہ مانگ کر زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے، الیکشن کے دوران سبز باغ دکھانے والوں کی صفر کارکردگی کی وجہ سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے متحدہ اپوزیشن عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا چہرہ بے نقاب کرینگے 14اکتوبر کو اپنا قیمتی ووٹ لالٹین کے حق میں استعمال کرکے حکمران پارٹی کا وہ حشر کرینگے جو 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں کیا تھا ان خیالات کا اظہار ضمنی الیکشن حلقہ پی کے 7متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار وقار خان،پی ایم اے پی کے خورشید کاکاجی،جمعیت علماء اسلام کے سردار علی،جے یو آئی کے رفیع اللہ ،پی پی پی کے رحمت خان،پی ایم ایل ن کے رشید ،حنیف اللہ ،رفیق ناز،چمنی خان اور دیگر نے منجہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی کامیاب اجتماعات کو دیکھ کر حکومتی پارٹی کے اوسان خطا ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے لوگوں کو سبز باغ دکھانے والوں نے پوری قوم کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے اسی وجہ سے لوگ حکومتی پارٹی کو چھوڑ کر دیگر پارٹیوں میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ 14اکتوبر کو متحدہ اپوزیشن کے تمام کارکنان اپنا قیمتی ووٹ لالٹین کے حق میں استعمال کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ۔
1,058 total views, 2 views today
Comments