سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) گجر یوتھ فورم ضلع سوات کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرہ سیدو شریف سے روانہ ہوکر پریس کلب پہنچ گیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطا کرتے ہوئے محمد طارق چیئرمین گجر یوتھ فورم ضلع سوات ، ملک جمروز خان وائس چیئرمین گجر یوتھ فورم ، ملک عالم زیب خان چیئرمین گجر یوتھ فورم تحصیل بریکوٹ نے کہا کہ ضلع تور غر میں گجر قوم کے بے دخلی ہر گز منظور نہیں ، نامعلوم وقت سے گجر قوم وہاں پر رہ رہے ہیں ان کی بے دخلی نا انصافی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس میں عدالت نے گجر قوم کی حق میں فیصلہ سنایا تھا اس کے باجود کچھ بااثر افراد ان کے دخلی میں ملوث ہے اور ان کو بے دخل کردیا ہے جو ہمیں کسی بھی صورت میں منظور نہیں ، انہوں نے کہا کہ تورغر میں مسجد اور قرآن مجید شہید کیا گیا ہے جس کہ ہم پر مذمت کرتے ہیں اور اس میں ملوث افراد کو پھانسی پر چڑھا دیں تاکہ اور کوئی ایسا عمل کر نے سے دریغ کریں ،اخر میں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تورغر میں گجر قوم کے ساتھ جو ظلم ہورہی ہے اسکو بند کیا جائے اور تورغر میں مسجد اور قرآن مجید کو شہید کرنے والوں کو عدالت کے کٹہرے میں لاکر کھڑاکردیں ، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر حل نہ کئے گئے تو ہم ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔
1,362 total views, 2 views today