سوات(خورشید علی )منگلور میں کڈنی ہسپتال میں مبینہ طور پر دونوں گردے نکالنے اور چودہ سالہ بچہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم نے ایکشن لے لیا، ڈیڈک چیئرمین نے فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا، اسی ہسپتال میں کرپشن کیخلاف ایم پی اے عزیزاللہ گران نے چند روز قبل دھرنا بھی دیا تھا، ذرائع کے مطابق شانگلہ مارتونگ سے تعلق رکھن والے شخص کا بیٹا کڈنی ہسپتال میں زیر علاج تھا کہ گزشتہ روز وہ بیماری سے جانبر نہ ہو سکا ، لواحقین نے ہسپتال پر الزام عائد کیا کہ بچے کے دونوں گردوں کو نکالا گیا ہے ، جس پر ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم نے ایکشن لے لیا اور اگلے چوبیس گھنٹوں میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے،اس سے قبل ہسپتال کے ایم ایس نے بھی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں ہو سکا،
72 total views, 2 views today