کبل(تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی،سابق ناظم ابراہیم شاہ آف غاخی بانڈہ نے مسلم لیگ ن سے 50سالہ رفاقت ختم کرکے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین کے ناقص پالیسیوں خصوصا اداروں سے ٹکراؤ کے پالیسی سے دلبرداشتہ ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک وقوم کی ترقی اور عوام کے خوشحالی کے لئے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے دن رات کوشش کرینگے اس موقع پر پی ٹی آئی حلقہ پی کے 7 کے نامزد امیدوار حاجی فضل مولا ،ضلعی کونسلر حمید خان،اقبال بلند ،فضل ہادی اور دیگر نے ابراہیم شاہ اور ساتھیوں کے شمولیت کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کے67سالہ تاریخ میں مفاد پرست سیاستدانوں اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کی کرسی حاصل کرنے والے منتخب ممبران نے مسائل حل کرنے کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور قومی دولت کو بے دریغ لوٹ کر بیرونی ممالک منتقل کیا جس کی وجہ سے مسائل کے انبار جمع ہوچکے ہیں جس کے خلاف عمران خان نے جہاد شروع کررکھی ہے انہوں نے یقین دلایا کہ ظلم و جبر کے خلاف سیاست میں قدم رکھتے ہوئے اپنی زندگی غریب کے خدمت کے لئے وقف کردی ہے مخالفین ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی لاکھ روکاوٹوں کے باوجود غریب عوام کے خدمت اور ترقی سے روک نہیں سکتے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے 14اکتوبر کو اپنا قیمتی ووٹ بیٹ کے حق میں استعمال کرکے عمران خان کے ہاتھ مزید مضبوط کریں انشاء اللہ کامیابی کے بعد حلقے کے جملہ مسائل حل کرکے خوشحالی لائینگے۔
1,727 total views, 4 views today