سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات کے 2حلقوں میں ضمنی انتخابات14اکتوبر کو ہونگے ، االیکشن مہم کاجمعہ کے روز آخری دن ہوگا، اس حوالے سے گزشتہ ایک مہینے سے سوات کے 2حلقوں پی کے 7اور پی کے3میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے جانب سے الیکشن مہم کا سلسلہ زوروشور سے جاری رہا ، سوات کے حلقہ کے 7میں چارامیدوار میدان میں موجود ہے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے حاجی فضل مولا ، متحدہ اپوزیشن کے وقار خان ، آزاد امیدوار سعید خان اور آزاد امیدوار فضل آکبر شامل ہیں جبکہ حلقہ پی کے 3سے پاکستان تحریک انصاف کے انجینئر ساجدخا ن،متحدہ اپوزیشن کے سردار خان ، آزاد امیدوار محمد زیب خان اور آزاد امیدوار محبوب الرحمن شامل ہیں ۔اب اگر دیکھا جائے تو حلقہ پی کے 7میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حاجی فضل مولا اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار وقار خان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ، اس حلقے سے گزشتہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹرامجد علی نے 19460ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بعد میں انہوں سے اس حلقے سے دستبرداری کا اعلان کردیا کیونکہ انہوں نے حلقہ پی کے 6سے بھی اپنا سیٹ جیت لیا تھا ۔اس طرح عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار وقار احمد خا ن نے 13635ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔گزشتہ عام انتخابات میں حلقہ پی کے 3سے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر حیدر علی نے 18470ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی تھی جو کہ بعد میں انہوں نے یہ حلقہ چھوڑا کیونکہ انہوں نے اپنے پاس قومی اسمبلی کا سیٹ رکھا ۔اس طرح اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار خان 12920ووٹوں کے ساتھ دوسری نمبر پر ،آزاد امیدوار محبوب الرحمن نے 9986ووٹ حاصل کی تھی ۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ سوات کے دو حلقو ں پی کے 7اور پی کے3کے عوام اپنا ووٹ کس کے حق میں استعمال کرینگے اور اس حلقوں سے کون کون ممبرا ن اسمبلی ہونگے ؟؟؟
1,867 total views, 2 views today