سوات (سوات نیوز ڈات کام ) سوات میں کراچی کنگز کے ٹینلٹ ہنٹ کے لئے ٹرائل مکمل ، ہزاروں نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، نامزد ہونے والے کھلاڑیوں نے کراچی کنگ کا شکریہ اداکرتے ہوئے سوات کے لئے اعزاز قرار دے دیا ، گذشتہ روز گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں پی ایس ایل کے معروف ٹیم کراچی کینگز کے لئے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ، جس کے لئے کراچی کنگز کے سی ای او طارق وصی ، وائس پریزیڈنٹ نوید رشید ، معروف کریکٹر اور کراچی کنگز کے ڈائریکٹر راشد لطیف ، کبیر خان ، ارشد خا ن ، محمد سرور ، سجا شکیل سمیت دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے ہزاروں نوجوان کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا ، جس میں25نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ، اس موقع پر نامز کھلاڑیوں نے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کراچی کنگز میں شمولیت سوات کے اعزاز قرار دیا ، ٹرائلز دیکھنے کے لئے ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد سعید وزیر خان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سابق کوارڈی نیٹر نسیم اختر ، ضلع کونسلر محبوب علی خان سمیت دیگر معززین علاقہ نے وزٹ کیا اور کراچی کنگز کے ٹرائلز کے انعقاد پر ٹیم منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ کراچی کنگز آئندہ بھی اس طرح کے ٹرائلز کا انعقاد کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو اگے بڑھنے کا موقع دینگے ، اس موقع پر منیجمنٹ نے تعاون پر تمام سپانسرز کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
1,126 total views, 2 views today