سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )کراچی کنگز کے سی ای او طارق وصی نے کہا ہے کہ سوات میں ٹرائلز کا مقصد سوات کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے اور یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں کو اگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے ، جسکا پوری سہرا کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کے سر جاتا ہے ، سوات پریس کلب میں ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات جیسے خوبصور ت ضلع میں کراچی کنگز کے ٹرائلز کا انعقاد کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی بڑی کاوش ہے کیونکہ جنت نظیر وادی سوات کے کھلاڑیوں میں جو ٹیلنٹ موجود ہے وہ سب سے پوشیدہ تھا، جسکو ہم نے نکھارنا ہے اور اس مقصد کے لئے سوات میں ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا ، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سوات میں کراچی کے شہزادے اور سند کے شہزاد ے ٹورنامنٹ کی طرح سوات کے شہزادے ٹورنمنٹ کا انعقاد کریں تاکہ یہاں پر کھلاڑیوں سمیت عوام کو تفریح کے مواقع میسر ہوسکیں، جس کے لئے باقاعدہ پلان پر کام کریں گے اور بہت جلد سوات کے عوام کو اس حوالے سے خوشخبری دیں گے ، انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اس ضلع میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ آئندہ بھی یہاں پر ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کریں ۔
1,376 total views, 2 views today