سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی الیکشن جاری ہے، ووٹنگ کا عمل صبح اٹھ بجے کے قریب شروع ہوا ہے جو بلاکسی وقفے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا، سوات کے پی کے 3 اور 7 میں 194 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جہاں پر ووٹرز کی بڑی تعداد موجود ہیں اور اپنا ووٹ پول کررہے ہیں، خواتین کے پونگ سٹیشنوں میں بھی کافی گہما گہمی نظر ارہی ہے اور وہاں پر بھی خواتین اپنا ووٹ پول کررہی ہے، ان دو حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹ تین لاکھ ایک ہزار سے زائد ہے، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں 16 سو کے قریب پولیس اہلکار تعینات ہیں، ایس پی خان خیل اور اسسٹنٹ کمشنر کبل پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کررہے ہیں،
1,062 total views, 2 views today
Comments