سوات(خورشید علی )پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں سوات کے دو سیٹوں میں شکست کیوں کھائی، یہ وہ الفاظ ہے جو سوات سمیت صوبہ بھرمیں ہورہی ہے، ذرائع کے مطابق شکست کےد و بڑی وجوہات ہیں، اس میں ایک وجہ ایک ہی نشست سے پی ٹی ائی کے دوامیدوار کھڑے ہوئے تھے حلقہ پی کے 3 میں پی ٹی ائی سے ساجد خان امیدوار تھے، جبکہ محمد زیب نےازاد حیثیت میں الیکشن لڑا ، اسی طرح حلقہ پی کے 7 میں حاجی فضل مولا پی ٹی ائی کے امیدوار تھے لیکن پی ٹی ائی کے دوسرے رہنما سعید خان نے ازاد حیثیت میں الیکشن لڑا ، اس کے بعد ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ اس مرتبہ اپوزیشن اتحاد نے اپنے ووٹ ایمانداری کیساتھ مشترکہ امیدوار کے حق مین استعمال کئے ، جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، تیسری بڑی وجہ یہ تھی کہ تحریک انصاف بھر پور انداز میں الیکشن مہم نہیں چلایا ، وہ اس امید پر تھے کہ صوبائی حکومت ان کی ہے عوام خود بخود تحریک انصاف کوووٹ دیگی، ان تین وجوہات کی بنائ پر تحریک انصاف کی شکست ہوئی ہے
970 total views, 2 views today