سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی کے کامیاب ہونے والے ایم پی اے وقار خا کو مبارک باد دیے کا سلسلہ جاری ہے، متحدہ اپوزیشن کے وفود مبارکباد دینے کیلئے کتھیاڑ کا رخ کررہے ہیں، اج منگل کے روز عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اورجماعت اسلامی پی کے 7 کے نمائندہ وفد کے ساتھ متحدہ اپوزیشن کے کامیاب امیدوار وقاراحمدخان کو مبارکباد پیش کی۔اے این پی کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری خان نواب،ضلعی ڈپٹی سیکرٹری ابراہیم دیولئ اور نومنتخب ایم پی اے وقار خان نے امیر حیدر خا ہوتی اور جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور اپنی طرف سے جماعت کے وفد کو مبارکباد دی۔
اے این پی کے صوبائی صدر حیدر ہوتی نے شجاعت علی خان مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے بھی گئے جہاں پر انہو ں نے مرحوم کے خاندان کیساتھ اظہار تعذیت کی اور فاتحہ خوانی کی
1,100 total views, 2 views today