سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مینگورہ میں پی ٹی ایم کے کارکنوں کا اپنے ساتھیوں کے رہائی کیلئے احتجاجی مظاہر ہ ،گرفتار افراد کو رہا کیا جائیں گزشتہ روز پختون تحفظ مومنٹ نے اپنے گرفتار ساتھیوں کے رہائی کیلئے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اردیس باچہ ،سلیم خان ،فواداور ایاز خان نے خطاب کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ احتجاج ہمارا ائینی حق ہے اور اپنے جائز مطالبات کیلئے احتجاج جاری رکھیں گے اس موقع پر انہوں سوات میں تعلیمی اداروں کو واگزار کرانے اور تفریحی مقامات کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا ۔
1,014 total views, 2 views today
Comments