سوات (وقار سواتی سے ) سوات کے دوحلقوں میں ضمنی الیکشن کے بعد ری کاونٹنگ کا شروع ہوگیا ،ضلعی الیکشن کمشنر آفس مینگورہ سوات میں بروز منگل دوپہر 12بجے سے حلقہ پی کے 3اور پی کے7میں ری کاونٹنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ،پی کے7 کے ری کاونٹنگ میں یونین کونسل کانجو کی ووٹنگ کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے، ریٹرنگ افیسر عنائت الرحمان کی نگرانی میں ہونے والے ری کاونٹنگ میں 5:31 وقت کے مطابق اے این پی کو 298 ووٹوں کی برتری حاصل تھی ، اسی طرح پی کے 3 کی رکاونٹنگ کا عمل بھی جاری ہے، حلقہ پی کے 7 میں اوورسیز ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹ 86 ہیں، اس میں پی ٹی ائی کے 49 ، اے این پی 13 ، ازاد امیدوار سعید خان 3، فضل اکبر 2 ووٹ ملے ، اس ر کاونٹنگ میں تمام پارٹیوں سے کے نمائندے بیٹھے ہیں، جو کہ عمل کو اپنے انکھوں سے دیکھ رہے ہیں، ری کاونٹنگ کا یہ سلسلہ اگلے تین روز تک جاری رہے گا
1,404 total views, 2 views today