سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات انٹر سکولز ٹورنا منٹ کیلیے شیڈول تیار ضلع بھر میں مقابلے 23اکتوبر سے شروع ہونگے۔ اس سلسلے میں جنرل سیکٹری پرنسپل محمد جاوید صاحب کی صدارت ایک میٹنگ ہوئی جس میں ADOسپورٹس شفیق الرحمان صا حب ۔ DPE نیک ذادہ ۔ SLETs غلام حسن۔عنایت اللہ۔محمد رفیق۔عبدلستار۔سلیمان۔اور بخت منیر نے شرکت کی۔اور اہم فیصلے کئے۔
انٹر سکول سپورٹس ٹورنامنٹ میں کرکٹ کے127 فٹبال کے57 ۔والی بال کے24۔ہاکی کے11۔بیڈمنٹن کے25۔رسہ کشی کے55۔باسکٹبال کے7۔ٹیبل ٹینس کے11۔اور ہینڈ بال کے4 ٹیمیں حصہ لینگی۔کل ٹیموں کی تعداد 321 ہیں۔اس کے علاوہ ادبی مقابلوں میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں سکولز حصہ لے رہی ہیں ۔کرکٹ کے مقابلے۔8 گراونڈز فتح پور۔خوازہ زخیلہ۔گلی باغ۔خواجہ اباد۔ڈھیرئی ۔کبل۔بلوگرام۔اور غالیگے کے گراونڈ پر ہونگے۔
1,217 total views, 2 views today