سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )جہانزیب کالج سیدو شریف کے بی ایس اسلامک سٹڈیز تھرڈ سمسٹر طلبہ کا نئے آنے والے طلبہ کے لئے ویلکم پارٹی کا انعقاد طلبہ اور اساتذہ کی شرکت طلبہ نے نئے آنے والے طلبہ کو ویلکم کیا پروگرام میں تقاریر اور دو گروپوں کے درمیان کوئز مقابلہ بھی ہواجو کہ طلبہ نے بہت زیادہ پسند کیا ویلکم پارٹی کے موقع پراساتذہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی قیمتی اوقات کو زیادہ مطالعہ میں صرف کریں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی بہت زیادہ ضروری ہے تاکہ طلبہ کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے ان کو بھرپور مواقع دیا جاسکیں جہانزیب کالج میں دیگر ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ اسلامک سٹڈیز شعبہ میں بھی طلبہ کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرتے ہیں اور طلبہ ان سے استفادہ حاصل کرتے ہیں اس لئے جدید دور میں عصری اور دینی تعلیم کی اہمیت اور بڑھ گئی ہیں جہانزیب کالج تعلیم کے میدان میں بہتر کردار ادا کرتے ہیں ویلکم پارٹی کے موقع پر چےئرمین اسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ارسلاخان ڈاکٹر برہان الدین پروفیسر عبدالرحیم پروفیسر سلطنت خان مفتی صدیق پروفیسر غلام اللہ خان ودیگر نے شرکت کی تھرڈ سمسٹر طلبہ نے نئے آنے والے طلبہ کے لئے ٹی پارٹی کا اہتمام بھی کیا اورفرسٹ سمسٹر طلبہ کو ویلکم کیااور کالج کے اساتذہ کے محنت اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کی
1,574 total views, 2 views today