سوات(خورشید علی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انجنیئر عمر فاروق نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے، یہی کھلاڑی بیرون ممالک میں پاکستان کے بہتر امیج کو پیش کرتے ہیں، بدقسمتی سے اس ملک میں سپورٹس ٹیلنٹ کو ضائع کیا گیا لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت حقدار کو حق ضروردیگا ان خیالات کااظہار انہوں نے ملک سعد ٹرسٹ کے زیر اہتمام سپورٹس سامان کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انجنیئر عمر فاروق نے کہا کہ ملک سعد ٹرسٹ کھیلوں کے فروغ کیلئے بہتر کام کررہا ہے، اسی طرح جذبے کیساتھ اگر تمام اکیڈیمز نے کام کیا تو وہ دن دور نہیں ہوگا جب پاکستان کے کھلاڑی دنیا پر راج کرینگے، انہوں نے کہا کہ جن قوموں کی سپورٹس میدان اباد ہوتے ہیں ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، نوجوان نسل کو بہتر سرگرمیوں کی جانب راغب ہونا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں سپورٹس کی سامان کی تقسیم کا عمل ان کی صلاحیتوں پر اچھے اثرات مرتب کرینگے، انہوں نے کہا کہ چائنہ ایمبیس کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سپورٹس سامان ملک سعد شہید ٹرسٹ کو فراہم کیا ،اور ٹرسٹ نے انتہائی ایمانداری کیساتھ ان سامان کو اکیڈیمیوں کے کھلاڑیوں میں تقسیم کیا ، اس موقع پر ملک سعد شہید ٹرسٹ سوات کے انچارج محمد رحیم خیال نے ٹرسٹ کے حوالے سے شرکائ کھلاڑیوں اور ائے ہوئے مہمانوں کو تفصیلی بریفنگ دی اور کھلاڑیوں کے کارنامے بیان کئے ۔پروگرام کے اخر میں پی ٹی ائی کے رہنما انجنیئیر عمر فاروق ، محمد رحیم خیال، محمد غنی یوسفزئی، خورشید علی اور دیگر نے کھلاڑیوں میں سامان تقسیم کردیئے ۔
1,084 total views, 2 views today