مدین(سوات نیوز ڈاٹ کام ) مدین میں دوستانہ تعلقات نے نوجوان کو ابدی نیند سلا دیا۔ امداد اللہ اپنے دوست ہارون الرشید کیساتھ گیا لیکن واپس ان کی لاش گھر پہنچی ۔ مدین پولیس سٹیشن میں قتل ہونے والے امداد اللہ کے والد نے ایف ائی ار درج کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرا بیٹا اپنے دوست ہارون الرشید کیساتھ شام کے وقت گیا تھا ۔لیکن مجھے رات کو اطلاع ملی کہ اپ کا بیٹا زخمی ہے اور مدین ہسپتال میں پڑا ہے جب میں وہاں پہنچا تو میرے بیٹے کی لاش پڑی تھی ہمارا کسی کیساتھ دشمنی نہیں تھی میرا بیٹا ہارون الرشید سکنہ پیا کیساتھ گھر سے روانہ ہوا تھا ۔پولیس اس سے انکوائری کریں ۔ پولیس نے مقتول والد کی رپورٹ پر ہارون الرشید کیخلاف ایف ائی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی
4,306 total views, 2 views today
Comments