خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت، لائیو سٹاک، فشریز اور کوآپریٹیوز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صاف و سرسبز پاکستان کے نام سے مہم نہیں بلکہ قومی تحریک کا آغاز کیا ہے جو ہردلعزیز بن چکی اور قوم کے درخشاں مستقبل اور خوشحالی کا ضامن بنے گی انکے محکمہ نے چاول اور گندم سمیت مختلف زرعی اجناس کی نئی اقسام دریافت کی ہیں جن میں لذیذ بیگمی چاول کی نئی قسم بھی شامل ہے جو کم پانی میں بھی بھرپور فصل دے سکتی ہے سوات کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا میرا مشن ہے پاکستان ایک زرعی ملک ہے اسی بنا پر دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ منصوبے لارہے ہیں سوات کے عوام اور کاشتکاروں کیلئے زراعت، فشریز اور ویٹرنری کے شعبوں کو ترقی سے ہمکنار کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختونخوا ایف ایم ریڈیو 98 سوات کے پروگرام ’’حال احوال‘‘میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیامحب اللہ خان نے کہا کہ ماضی میں ویٹرنری، فشریز اور زراعت کے محکموں پر توجہ نہ دینے اور فرائض میں غفلت کی وجہ سے مختلف قسم کے مسائل کا سامنا رہا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا انکے ماتحت تمام شعبوں کا فوکس زرعی تحقیق اور دریافت و ایجادات پر ہے تاکہ متنوع تخم و کھاد اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو اور نت نئی بنجر اراضی کو زیرکاشت لایا جا سکے انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں پانی کا ضیاع روکنے کیلئے واٹر شیڈ مینجمنٹ کے تحت کاشتکاروں کی معاونت سے 7ارب روپے کا نیا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے اسی طرح ایک ارب روپے کی لاگت سے پیرسباق زرعی تحقیقی مرکز میں زیتون شجرکاری منصوبہ کامیاب بنایا جا رہا ہے جس کے تحت زیتون کے 50لاکھ درخت لگائے جائیں گے جن میں سوات میں بھی 50ہزار درخت مفت تقسیم کرکے زیتون کے باغات قائم کئے جائیں گے جنکی آمدن پھلوں کے دیگر باغات سے زیادہ ہوگی اسکے علاوہ سوات میں سیب اور شفتالو کے سٹوریج کیلئے جدید مشینری کی تنصیب کا پلان بھی آخری مراحل میں ہے جس کی بدولت یہ دونوں پھل گل سڑ اور خراب نہیں ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ اگرچہ انکے محکمے میں کرپشن کی گنجائش نہیں تاہم انہوں نے محکمہ کے اہلکاروں اور افسران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہوتے ہوئے کسی کو کرپشن کی جرات نہیں ہوگی جولوگ اس جرم میں ملوث پائے گئے توان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو جزا بھی ملے گی انہوں نے کہا کہ سوات میں پائے جانے والے دنیا کے لذیذ ترین ٹراؤٹ مچھلی کی افزائش کیلئے بھی موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس سے سوات آنے والے مہمان اور مقامی لوگ مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہونے سے مقامی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پارٹی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق تمام اداروں میں اصلاحات لارہی ہے اور اسی کے تحت محکمہ زراعت وفشریز میں بھی اصلاحات کا عمل جاری ہے جس کے مثبت اثرات بہت جلد عوام کو نظر آئیں گے۔
1,208 total views, 2 views today