سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا محمود خان نے کہا ہے کہ سوات کے صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، میڈیا کالونی کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اس حوالے سے صحافی جلد خوشخبری سنیں گے ، سوات کے صحافیوں سے جلد ملاقات کرکے ان کودرپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، صحافی قومی ترقی کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت کے دست وبازوبنیں، صوبائی حکومت مرکزی پارٹی کی تعاؤن سے تبدیلی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے جس کے ثمرات جلد عوام خود محسوس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018 میں عوام سے تبدیلی کے وعدوں کے ساتھ حصہ لیا ہے اب عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے ہر حال میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے، 100 روزہ پلان کے تحت سوات میں انقلابی اقدامات کے ذریعے عوام کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی لانے کے لئے ترقی کے سفر کو آگے لے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوات کی لوگوں اور صحافیوں نے دہشت گردی کے خلاف بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں جس کا صلہ انہیں ملنا چاہئے ،عوامی لوگ ہیں لوگوں کی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں جسے حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت بھر پوراقدامات اُٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں کو بھی گوناگوں مسائل کا سامنا ہے جسے حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کی کوششیں جاری ہیں جبکہ میڈیا کالونی کے قیام کے لئے بھی کام تیزی سے جاری ہے جس کے بارے میں سوات کے صحافی جلد خوشخبری سنیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ صحافی بھی سوات کی ترقی کے لئے اداروں سے تعاؤن کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کے لئے حکومت سے تعاؤن کریں اور مثبت صحافت کے ذریعے علاقے کے مسائل کی نشان دہی کرتے ہوئے اسے حل کرنے میں حکومت کی مدد کریں، انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں سے جلد ملاقات کرکے ان کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
962 total views, 2 views today