سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان پیر 22اکتوبر کو سوات میں دو اہم تقاریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونگے پہلی تقریب کانجو ائیرپورٹ پر ہوگی جس میں سوات کے تمام اندرونی سیکورٹی معاملات پاک فوج سے سول انتظامیہ کو منتقل ہونگے اور اس میں کور کمانڈر پشاور اور آئی جی پی بھی موجود ہونگے جبکہ دوسری تقریب گراسی گراؤنڈ سیدوشریف میں ہوگی جس میں وہ وزیراعظم کے اعلان کردہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی رجسٹریشن کا باضابطہ افتتاح کرینگے واضح رہے کہ بے گھر لوگوں کیلئے شروع کردہ 50لاکھ گھروں کے اس عظیم الشان رہائشی منصوبے کے ابتدائی مرحلے کیلئے منتخب سات اضلاع میں سوات خیبرپختونخوا کا واحد خوش نصیبا ضلع ہے۔
846 total views, 2 views today
Comments