سوات (سوات نیوز ڈٖاٹ کام ) پاک فوج مالا کنڈ ڈویژن میں امن و امان کے ساتھ ساتھ فلا حی اور بحا لی سر گرمیو ں میں بھی سر گرم عمل ہے۔انہی فلا حی سر گرمیوں کے ضمن میں ضلع گو ر نمنٹ ہا ئی سکو ل میا ں آدم میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔جی او سی مالا کنڈ آرمی ڈویژن کی ہدایت پر پاک فوج کے زیرِ ا ہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ 12ڈاکٹرزنے خصوصی طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں جس4آرمی ڈاکٹرزاور 8سول ڈاکٹرز شا مل تھے۔ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران 1940 مردوں ،عورتوں اوربچو ں نے معائنہ کروایا۔ کیمپ میں صبح نوسے دوپہر پانچ بجے تک معائنہ اورمفت ادویات کی فراہمی جا ری رہی۔ا ہلیان علاقہ کے علاوہ ارد گرد کے تمام دیہا ت کے لوگوں نے بھی اس فری میڈیکل کیمپ سے بھر پور استفادہ حا صل کیا۔ اہلیان علاقہ نے طبی کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ایسی سر گرمیوں کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انتہا ئی مفید قرار دیا۔
1,224 total views, 2 views today