مٹہ(رحیم خان سے) مٹہ فٹ بال گراوند میں ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹیول 2018کا اوپننگ سرمنی فٹ بال ٹورنمنٹ کی شکل میں منعقد،کھلایوں کی کثیر تعدادمیں شرکتتفصیلات کیمطابق گزشتہ وز مٹہ فٹ بال گراونڈ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول 2018کا انعقاد بدست جناب محمد زیب خان جوکہ ہائیر سیکنڈری سکول بیدرہ کے پرنسپل ہے اور بخت منیر جوکہ ابدالی سکول اینڈ کالج باما خیلہ کے پرنسپل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس فسٹیول سوات کے ممبر ہے کے ہاتھوں فٹ بال ٹورنمنٹ کے شکل میں کیا گیا۔فٹ بال ٹورنمنٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہا اس ٹورنمنٹ میں مٹہ زون کے مختلف پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے 16فٹبال کے ٹیموں نے حصہ لیا ہیں۔افتتاحی میچ باما خیلہ ہائیر سکنڈری سکول اور بیدرہ ہائیر سیکنڈری سکول کے ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا جس میں بیدرہ ہائیر سیکنڈی سکول نے فلانٹی کیکس کے ز ریعے مخالف ٹیم کو شکست دے دی۔کھیلوں کے حوالے سے مہمانان خصوصی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کا مقصد انسان میں صبر کا مادہ پیدا کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے اسلئے کھلاڑیوں کو چاہئے کہ و ہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیں اور کھیلوں کوبھی زندگی کا جز بنالیں۔
1,606 total views, 2 views today