سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) تحصیل نائب ناظم بابوزئ فضل حمید نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے کے حوالے سے کرپشن کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ، اگر ٹی ایم اے کے کرپشن کے حوالے سے ایم پی اے کے ساتھ کوئی ثبوت ہے تو وہ ثبوت سامنے لائیں ، احتساب کاعمل یونین کونسل تندوڈاگ سے شروع کیاجائے کہ یہاں ڈسٹرکٹ وتحصیل ممبران اورایم پی اے کے فنڈ خرچ کہاں خرچ ہوئے ہیں ، وہ بھی منظرعام پرلایاجائے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ایم پی اے عزیز اللہ کی طرف سے ٹی ایم اے میں کرپشن کے حوالے سے میڈیا پربیانات آرہے ہیں ان کی اس حوالے سے جاری کردہ بیانات میں کسی قسم کی حقیقت نہیں ہے ، بلکہ حقیقت کے برعکس ہے، انہوں نے کہا کہ ہم احتساب کیلئے ہروقت تیارہیں اورخود کوعوامی عدالت میں احتساب کیلئے پیش کرنے کیلئے تیارہیں انہوں نے کہا کہ اگرایم پی اے کیساتھ کرپشن کے حوالے سے کوئی ثبوت ہے تو وہ پیش کرے اوران کی حکومت ہے ، کرپشن میں ملوث افراد کو گرفتارکرکے کاروائی کریں ، انہوں نے کہا کہ جہاں تک اڈوں کامعاملہ ہے تو اس حوالے سے میری نگرانی میں ایک کمیٹی قائم ہے اور ہم نے اس حوالے سے شفافیت کو یقینی بنایاہے انہوں نے کہا کہ دامن صاف ہے اور کسی قسم کی کرپشن میں نہ میں اور نہ ٹی ایم اے کاکوئی فرد کاتحصیل ناظم ملوث ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگراحتساب کی بات کی جائے تو یونین کونسل تندوڈاگ سے آغاز کیاجائے اور جہاں پر معلوم کیاجائے کہ وہاں گزشتہ پانچ سالوں میں ضلع ممبر، تحصیل ممبر اور ایم پی اے نے کتنا فنڈ خرچ کیاہے اور کس نے برائے نام ترقیاتی کام کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل شفافیت کو ہم نے یقینی بنایاہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف زبانی جمع خرچ پر اکتفا کرنے کے بجائے عملی طور پر کچھ ہوناہوگا۔ اورمیں چیلنج کرتاہوں کہ آئیں احتساب کا آغاز خود سے کرو۔ تو پھر دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ دعوے سے کہتاہوں کہ ٹی ایم اے میں کسی قسم کاکرپشن نہیں ہورہاہے اوراس حوالے سے ایم پی اے دعوے بالکل غلط اوربے بنیاد ہے۔
1,454 total views, 2 views today