راولپنڈی: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ انکے بیٹے مولانا حامد الحق کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔
مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی ار کے مطابق مولانا سمیع الحق پر حملہ شام 6:30 پر ہوا، مولانا سمیع الحق کے پیٹ ، دل، ماتھے اور کان پر چھریوں کے 12 وار کیے گئے۔
ان کے بیٹے نے مولانا کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ انکا پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے کیونکہ یہ غیر شرعی یے۔
دوسری طرف پولیس کی فرانزک ٹیم نے آج صبح سویرے جائے واردات کا دورہ اور جائے وقوعہ کا ایک بار پھر معائنہ کیا۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے علاوہ قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔ مولانا کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے سے تحقیقاتی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
1,556 total views, 2 views today