مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام)ایس ڈی ایف او مٹہ کا مختلف علاقوں میں کامیاب کاروائی غیر قانونی ارامشین قبضے میں لیکر بند کردی غیر قانونی لکڑی بھی برامد جنگلات کی بارے میں کسی بھی قسم کی کوئی بھی رعایت نہیں دینگے ہمارا پہلا اور اخری مقصد علاقے کی جنگلات بچانا ہے جس کیلئے دن رات ڈیوٹی جاری ہے ایس ڈی ایف او مٹہ کے میڈیا سے بات چیت تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز ایس ڈی ایف او مٹہ عمر خطاب وزیر نے مٹہ تحصیل کی دور دروز علاقے سلاتنڑ میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک گھر میں موجود غیر قانونی ارا مشین کو اپنے قبضے میں لے لی جبکہ موقع پر موجود 41غیر قانونی سلیپران کو بھی برامد کی اور ذمہ دار افراد کی خلاف قانونی کاروائی کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر خطاب وزیر نے کہا کہ مٹہ کی جنگلات کی تحفظ انکے اور انکے سٹاف کیلئے ایک ضروری بات ہے جس کسی کیساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جایئگی انہوں نے کہا کہ انکا مٹہ میں ایک ہی مقصد ہے اور وہ مٹہ تحصیل کی قومی دولت جنگلات کو بچانا ہے انہوں نے کہا کہ اس قومی فریضے میں عوام بھی انکے ساتھ دیں اور اطلاع دیکر ہم فوری طور پر موقع پر پہنچ جائینگے انہوں نے کہا کہ عوام کی تعاون کی بغیر ہم اسی طرح کامیاب نہیں ہونگے جس طرح عوام ہمارے ساتھ دیکر ہم اور عوام ملکر اس قومی دولت کو مکمل طور پر محفوظ بنانے اور بچانے میں کامیاب ہونگے ۔
2,130 total views, 2 views today