مٹہ(رحیم خان سے )مٹہ کالج کے طلبا نے فیسوں اور امتحانات کا طریقہ کار بدلنے کے خلاف مٹہ کالام کے مین شاہراہ دوہ گھنٹوں کے لیے بند کردیا ۔طلباء نے سوات یونيورسٹی اور مٹہ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی مظاہرین طلبا۶ کا کہنا تھا کہ 500 روپے کے فیس 5000 ہزار میں تبدیل ہوگیا ہیںجو غریب طلبا۶ ادا نہیں کرسکتے اور سرکاری کالجوں میں غریب طلبا۶ ہی اتے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ کالج میں متعلقہ کتابیں موجود نہیں مگر پھر بھی یونيورسٹی امتحانات لے رہے ہیں جو ہمیں نامنظور ہیں۔مٹہ کالج میں پہلے بی ایس طلبا۶ سے امتحان نہیں لیا گیا جبکہ ہمیں صرف لیکچرز دیئے گئے ہیں جس سے ہمیں مشکلات کی ساتھ ساتھ فیل ہونے کا خطرہ ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ کالج کے پروفيسر نے خود طلبا۶ سے مزاکرات کرکے نامعلوم وقت تک احتجاج ختم کردیا۔مٹہ روڈ کے بندش سے شہریوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
1,394 total views, 2 views today