پشاور (سوات نیوز ڈاٹ )اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے کہا ہے کہ طلباء ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہے ۔طلباء اپنی صلاحیتوں کا صحیح استعمال کر کے ملک و قوم کی خدمت کریں ۔اسلامیہ کالج کے طلباء میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ قانون ایک معتبر پیشہ ہے۔طلباء اپنی خدمات دیکر ملک و قوم اور اسلامیہ کالج کا نام روشن کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلامیہ کالج کے روس کیپل ہال میں شریوہ اینڈ لاء ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ’’ٹیلنٹ ایوارڈ ‘‘ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے کوارڈینیٹر فیصل شہزاد، ڈین پروفیسر ڈاکٹر سریر بادشاہ اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر نثار محمد نے بھی خطاب کیا۔اسلامیہ کالج پشاور میں طلباء کے لئے تمام تر سہولیا ت میسر ہیں۔اب یہ طلباء کی ذمہ داری ہے کہ ان سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد ،ڈین پروفیسر ڈاکٹرنثار محمد،ڈین پروفیسر ڈاکٹر سریر بادشاہ، اسسٹنٹ پروفیسر افتخار احمد اور فیکلٹی ممبران نے ہونہار طلباء میں ایوارڈز،میڈلز،شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کیے۔نیز تقریب میں فیکلٹی ممبران کے علاوہ طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
1,326 total views, 2 views today