پشاور (سوات نیوز ڈاٹ کام )اسلامیہ کالج پشاور کے شعبۂ اردو کی ایم فل سکالر سارہ شعیب نے ’’احمد فراز کی شاعری میں تمثال کاری کا تنقیدی جائزہ‘‘کے موضوع پر زبانی امتحان میں اپنے تھیسز کا کامیابی سے دفاع کیا اور ایم فل کی ڈگری کی حقدار ٹھہری۔بیرونی ممتحن شعبۂ اردو جامعہ پشاور کے معلم ڈاکٹر ولی محمد تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر اظہار اللہ اظہار نے سارہ شعیب کے تحقیقی مقالے کے نگران کے طور پر اپنی حاضری کو یقینی بنایا۔
2,116 total views, 2 views today
Comments