اسلام آباد (سوات نیوز ڈاٹ کام )وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ملک میں سکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے شرکاء کو اپنے چین کے حالیہ دورے کے بارے میں بھی بتایا۔اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار امن و استحکام اور قانون کی حکمرانی پر ہے۔اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر اطلاعات فواد چوہدری، داخلہ امور کے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
1,466 total views, 2 views today
Comments