سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)گاوں کو کارئی میں ڈی ایس پی سیدو سرکل پیر سید خان کی صدارت میں علاقہ کوکارئی کے عمائدین سے جرگے کا انعقاد کیا گیا ، جرگہ میں بہادر شیر ، چیئرمین ڈی آر سی ، علمائے کرام ناظمین اور دیگر علاقے کے معزز ین نے شرکت کی ، اس موقع پر علاقہ عمائدین نے اپنے رائے اظہار کرتے ہوئے اپنے مسائل بیان کی ، علاقے کے مشران نے کہا کہ ہمارے سڑک کے تعمیر پر کوئی بھی توجہ نہیں دیتے جس سے یہاں کے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جرگہ کے اخر میں ڈی ایس پی سیدو سرکل پیر سید خان نے کہا کہ کہ پولیس عوام کے تعاون کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے اسلئے اپ لوگ ہمارے ساتھ تعاون کریں اوریہاں سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کردار اداکرکے ایک پر امن شہری کا ثبوت دیں، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اپ لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی بھر صلاحیت بروئے کار لائیں گے ، اس موقع پر ایس ایچ او کوکارئی روشن خان بھی موجود تھے ۔
1,538 total views, 2 views today