سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )حلال فوڈ اتھارٹی کا ضلع سوات کے تحصیل چارباغ میں مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری رہی ، خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اتھارٹی نے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی ، جس میں تیار ہونے والے انٹرنیشنل برینڈ کے ہزاروں مشروبات کی بوتل برامد ہوئی، جس میں پیپسی، سٹرنگ، 7 اپ،سمیت دیگر شامل تھے، اتھارٹی نے فیکٹری کو سیل کردیا، اور مختلف مقدمات درج کرلئے اسی طرح چارباغ میں بیکری پر بھی چھاپہ مارا گیا تو وہاں پر بھی مضر صحت مٹھائیاں اور بیکری کے دوسرے سامان تیار ہو رہے تھےچھاپوں کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی اور فوڈ سیفٹی افیسر شکیل احمد بھی موجود تھے۔
138 total views, 2 views today
Comments