سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )سوات ٹریدرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کمشنراورڈی سی سوات ٹی ایم اے بریکوٹ کی طرف سے اضافی ٹیکس کافوری نوٹس لے، بریکوٹ کے تاجروں کی تشویش دورکردی جائے ، اضافی ٹیکس کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ، ٹی ایم اے بریکوٹ کواپنا فیصلہ واپس لیناہوگا، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کمشنر ملاکنڈڈویژن اورڈپٹی کمشنرسوات کی توجہ اس طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے بریکوٹ کی طرف سے اضافی ٹیکس پر بریکوٹ کے تاجروں نے شدیداحتجاج کیاہے ، اور اس وجہ سے ان کے احتجاج کادائیرہ دیگر علاقوں تک بڑھایا جاسکتاہے اس سے قبل پورے سوات میں اضافی ٹیکس کے خلاف تاجربرادری ہڑتال اوراحتجاج کرنے پرمجبورہوجائے۔ کمشنرملاکنڈڈویژن اورڈپٹی کمشنرسوات فوری طور پر معاملے کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیکرٹی ایم اے کو اضافی ٹیکس واپس لینے کی ہدایت کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح اقدامات سے نہ صرف تاجروں بلکہ لوگوں میں میں تشویش پائی جاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم ٹی ایم اے بریکوٹ کی طرف سے اضافی ٹیکس لاگوکرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اورخبردار کرتے ہیں کہ اگریہ فیصلہ واپس نہیں لیاگیا۔ تو وہ خود ہی احتجاجی مظاہروں کے قیادت کریں گے ، انہوں نے تاجربرادری بریکوٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
1,294 total views, 2 views today