سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام) ضلع سوات کے سیاحتی مقام کالام میں امسال کی پہلی برفباری ، برفباری کے بعد موسم سرد، سیاح برف سے لطف اندوز ہونے کیلئے کالام روانہ ، تفصیلات کے مطابق مطابق سوات کے سیاحتی مقام وادی کالام میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہوا،وادی میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے سیاح وادی کالام کا رخ کررہے ہیں، سیاحتی مقامات میں برفباری کیساتھ ساتھ میدانی علاقوں مینگورہ، کبل، خوازہ خیلہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش بھی ہوئی ، جس سے میدانی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا ہے، لوگوں نے گرم کپڑے ، کمبل پہننا شروع کردیئے ہیں
2,730 total views, 2 views today
Comments