مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)بلوگرام کے رہائشی عمرفاروق نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کومن گھڑت اورجھوٹا قرار دے دیا،میں نے اپنی دوسری اہلیہ کو طلاق دے دی ہے جس نے اب میراجینا حرام کردیا ہے،اعلیٰ حکام سے تحقیقات کی اپیل کردی،اس سلسلے میں علاقہ بلوگرام کے رہائشی عمرفاروق نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سات آٹھ ماہ قبل میں نے گل صبا نامی بیوہ عورت کے ساتھ شادی کی جس کے پہلے سے کئی بچے ہیں تاہم میں نے بے سہارا سمجھ کر اس عورت کو سہارا دیا اورا س کیلئے علاقہ قمبر میں کرایہ پرا لگ مکان لیا مگر شادی کے کچھ عرصہ بعد میں نے دیکھا کہ یہ عورت موبائل فون پر لوگوں کے ساتھ باتیں کرتی تھی میں نے اس سے سم لے کر ختم کرادیا مگر اس کے بعد اس نے دوسر ی سم لی اور لوگوں کے ساتھ موبائل پرباتیں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جس پر ہمارے مابین جھگڑاہوا اس دوران گل صبا بے اپنے کپڑے پھاڑ دئے ، تھانے جاکر میرے خلاف رپورٹ درج کرائی ،انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد میں نے وہ مکان چھوڑ کر دوسرا مکان لیا اورہم وہاں پر شفٹ ہوگئے مگر نئے گھر میں چند ہفتے گزارنے کے بعد وہ مجھ پر مارپیٹ کے الزامات لگاتی رہی اور ایک دن گھر کو تالے لگا کر چلی گئی اورمجھے میسج کیا کہ وہ عمرہ کیلئے جارہی ہے مگر جب ہمیں پتہ چلا تو وہ اسلام آباد میں تھی ،اس عورت نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگانے کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردیا ہے جس نے میرا جینا حرام کردیاہے،انہوں نے کہاکہ حالات ایسے بن گئے کہ میں نے اسے طلاق دے دی، اس نے میرے خلاف عدالت میں کیس بھی جمع کردیا ہے جبکہ میرے خلاف متعدددرخواستیں بھی دی ہیں،ہمیں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس سے قبل بھی اس عورت نے تین شادیاں کی ہیں اب طلاق کے بعد وہ میرے پیچھے پڑ گئی ہے ،کبھی مجھ پر چوری اورکبھی دھمکیوں کے الزامات لگارہی ہے حالانکہ دھمکیاں میں نہیں وہ مجھے دے رہی ہے جس کے سبب ہمیں سخت پریشانی کا سامنا ہے،انہوں نے پولیس اوردیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں تحقیقات کریں اور اصل حقائق سامنے لائیں تاکہ میری پریشانی دور ہوسکے۔
1,244 total views, 2 views today