تحریر : غفور خان عادل
کسی بھی ملک کی ترقی کا راز بہترین مواصلاتی نظام اور کھیتوں سے منڈی تک سڑکوں کا جال بچھانے میں پوشیدہ ہوتا ہے کھیت سے منڈی تک سڑکوں سے ہی علاقائی ترقی کا آغاز ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ترقیافتہ ممالک اہم شاہراہوں کے ساتھ ساتھ فارم ٹومارکیٹ سڑکوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور ویسے بھی سڑکوں کا جال بچھا کر ہم ترقی کی تیز ترین دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں جس طرح ہمارے ہاں موٹر وے کے ذریعے نہ صرف سفری سہولیات لوگوں کو میسر ہو رہے ہیں بلکہ فاصلے بھی کم ہو گئے ہیں اور اس منصوبے سے لوگوں کو جدید سفری سہولیات میسر ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے بھر میں جدید اور کارپٹڈ سڑکوں کی تعمیر کی تعمیر پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان انتہائی سنجیدہ ہے محمود خان کی کوششوں اور ذاتی دلچسپی کے باعث صوبہ بھر میں سڑکوں پر برق رفتاری کے ساتھ کام جاری ہے جبکہ سوات موٹر وے تحریک انصاف کی طرف سے ایک ایسا تحفہ ہے جس سے ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی کی راہیں کھل جائیں گے اور سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کو فروغ مل سکے گا سوات موٹر وے کو وسعت دینے کا بھی فیصلہ ہوا ہے اور اب چکدرہ سے مینگورہ سوات موٹر وے کی توسیع کا منصوبہ زیر غور ہے
سوات موٹر وے کیلئے پولیس گاڑیوں کی خریداری اور دیگر مطلوبہ ضروریات کیلئے اقدامات تیز کئے گئے ہیں حکومت جاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کو ترجیح دے رہی ہے اور سوات موٹر وے 81کلو میٹر طویل موٹر وے پر کام جاری ہے اور اس منصوبے کا 53 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات موٹر وے کے دوسرے سنگ میل کاٹلنگ انٹر چینج سے چکدرہ تک جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور پلوں ، انٹر چینجز اور ٹنل سمیت منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے عندیہ دیا کہ چکدرہ سے مینگورہ تک سوات موٹر وے کی توسیع کا منصوبہ بھی زیر غور ہے حکومت جاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کر چکی ہے جس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا
اجلاس میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد اسرار ، منیجنگ ڈائریکٹر سوات موٹر وے ، کمانڈر ایف ڈبلیو او بریگیڈئر اشفاق اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے اجلاس کو ایف ڈبلیو کے ذریعے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی 34.165 ارب روپے کی لاگت سے سات انٹر چینجز پر مشتمل 81 کلو میٹر طویل زیر تعمیر سوات موٹر وے پر کام کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کرنل شیر خان انٹر چینج سے کاٹلنگ انٹر چینج سے چکدرہ تک 31 کلو میٹر طویل حصے پر کام جاری ہے جس میں سے بھی 53 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ٹنل کی کٹائی سو فیصد مکمل ہے جبکہ کنکریٹ لائننگ اور دیگر کام بھی تیز رفتاری سے جاری ہے وزیراعلیٰ نے منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ سوات موٹر وے اور بی آر ٹی کو تیز رفتاری سے مکمل کرنا حکومت کی ترجیح ہے ان منصوبوں میں تاخیر کی مزید گنجائش نہیں ۔ انہوں نے سوات موٹر وے کیلئے پولیس ، درکار گاڑیوں کی خریداری اور دیگر مطلوبہ ضروریات کیلئے بھی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ صوبے میں فوری ضرورت کی حامل عوامی مفاد میں جاری سکیموں کو ترجیح دی جائے صوبائی حکومت اس سلسلے میں فیصلہ کر چکی ہے ہم نے عوام کو ریلیف دینا ہے اور وسائل کا نتیجہ خیز استعمال یقینی بنانا ہے ۔
5,886 total views, 2 views today