سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)تحصیل مٹہ بار ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ کردیا، مٹہ بار ایسوسی ایشن نے اس اپر ضلع کو درجہ دینے کیلئے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا، ایسوسی ایشن کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے وکلا برادری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اپر سوات ضلع کا نوٹیفیکیشن جاری کریں، انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک نے اعلان کیا تھا اب اس کو عملی جامہ پہنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا تعلق مٹہ سے ہے اور وہ یہاں کے مسائل جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ویزر علیٰ جوڈیشل کمپلیکس کا بھی اعلان کریں، وکلائ برادری نے دھمکی دی کہ اگر وزیراعلیٰ نے فوری نوٹس نہیں لیا تو پھر وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے
1,458 total views, 2 views today
Comments