سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)پختونخوا ریڈیو سوات سنٹر کے نئے پروگرام “د سوات رنگونہ” میں عالمی یوم ذیابیطس کے حوالے سے خصوصی مذاکرہ ہوا جس میں سیدو میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر مصباح نے اس مہلک مرض پر سیر حاصل بحث کی پروگرام کے میزبانوں شائستہ حکیم اور عصمت علی اخون نے ڈاکٹر مصباح سے ذیابیطس کے نقصانات اور علاج و احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں اور ان سے سامعین کے سوالات بھی پوچھے جن کے ڈاکٹر مصباح نے آسان پیرائے میں ماہرانہ جوابات دئیے انہوں نے واضح کیا کہ شوگر دراصل امراض کی ماں ہے جس سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ لائف سٹائل میں تبدیلی ہے ان کا شوگر مرض کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ایک موذی مرض ہے جس سے دیگر امراض بھی جنم لیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ مرض دل اور گردوں پر اثرانداز ہونے کے علاوہ انسان کی قوت مدافعت، بصارت اور سماعت کو بھی متاثر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اس کے علامات زیادہ بھوک لگنا،تھکاوٹ او پیاس زیادہ لگنا ہے انہوں نے اس مرض سے بچنے کیلئے زیادہ پیدل چلنے، ورزش اور کھیل کود کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شوگر کی روک تھام میں یہ مشاغل اہم کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نارمل انسان کو ہر تین ماہ بعد چیک اپ اور شوگر کا ٹیسٹ کرنا چاہیئے تاکہ وہ سدا صحت مند اور مطمئن زندگی گذار سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,282 total views, 2 views today