اسلام اباد(این این ائی) امریکی ماہرین نے کہا ہےکہ موسمیاتی تبدیلیاں قدیم تہذیب سندھ کے زوال کی اہم وجہ ہیں اور ان ہی کے باعث موہن جودڑو اور ہڑپہ تہذیب دھیرے دھیرے تباہی سے دوچار ہوکر فنا ہوگئیں۔ہم جانتے ہیں کہ سندھ کی قدیم تہذیب کے دو بڑے مراکز ہڑپہ اور موہن جودڑو ہیں اور اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت میں بھی اس کے مختلف آثار ملے ہیں۔ امریکا میں واقع وُوڈز ہولز اوشیانو گرافک انسٹی ٹیوشن کے ایک نئے تجزیے کے مطابق عمدہ شہر، گودام، نکاسی کے نظام اور بہترین شہری سہولیات ہونے کے باوجود چار ہزار سال پرانی یہ تہذیب آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمیٹ چینج) کی وجہ سے روبہ زوال ہوکر فنا ہوگئی تھی۔
4,508 total views, 2 views today
Comments