اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے افسر محمد ایاز لاپتہ ہوگئے، دوسری جانب گمشدگی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔پولیس کے مطابق سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز تھانہ آب پارہ کے علاقے سے لاپتہ ہوئے، وہ کل (15 نومبر) دوپہر ڈھائی بجے دفتر سے نکلے اور اس کے بعد سے ان کے بارے میں کسی کو علم نہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے محمد ایاز کے پی اے نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔
پولیس کے مطابق لاپتہ سرکاری افسر کی سی ڈی آر نکلوائی جارہی ہے اور تمام سیکیورٹی اداروں کو واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس پی سٹی عامر نیازی کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔
سی ڈی اے افسر کی گمشدگی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب گذشتہ ماہ 26 اکتوبر کو پشاور پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو بھی اسلام آباد سے اغوا کرلیا گیا تھا، جن کی تشدد زدہ لاش 13 نومبر کو افغانستان سے ملی
1,552 total views, 2 views today