سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ایشیائی ترقیاتی بینک نے منگورہ شہر اور نواحی علاقوں کی سات لاکھ سے زائد آبادی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے سب سے بڑے گریوٹی منصوبے پر عمل درآمد میں بھرپور مالی معاونت کی پیشکش کی ہے جس پر لاگت کا تخمینہ آٹھ ارب روپے سے زائد ہے یہ پیشکش منظور کر لی گئی ہے اس کے تحت مینگورہ شہر کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فتح پور کے مقام پر دریائے سوات کے پانی کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فلٹر کرکے سیدوشریف اور مینگورہ شہر تک پہنچایا جائے گا اور اس کی بدولت نہ صرف منگورہ میں پانی کی سطح مسلسل نیچے گرنے اور شہریوں کو درپیش پانی کی شدید قلت کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا بلکہ شہر کے ٹیوب ویلوں پر بوجھ اور انحصار بھی کم ہو جائے گا اور بجلی کے بھاری بھر کم بلوں اور مرمت کے اخراجات کی بچت بھی ہو گی اس بات کاانکشاف واسا (ڈبلیو ایس ایس سی) سوات کے چیئر مین بور ڈ آف ڈائریکٹرز اختر خان ایڈووکیٹ نے پختونخوا ایف ایم ریڈیو98 سوات کے پروگرام ’’حال احوال‘‘ میں گفتگو کے دوران کیا اختر خان کا مزید کہنا تھا کہ مینگورہ اور سیدو شریف کے گلی کوچوں اور بازاروں کو پاک وصاف رکھنے اور شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کیلئے واسا شبانہ روز مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں باالخصوص مینگورہ کے شہریوں کو صحت وصفائی ، آب نوشی اور بہتر ماحول سمیت معیاری میونسپل سہولیات کی فراہمی کیلئے کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے شہر کا کوڑاکرکٹ اور گندگی سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کیلئے کوترومیرہ کے مقام پر ڈمپنگ کے پروگرام کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جارہا ہے جس سے گندگی دریائے سوات میں پھینکنے کا عمل فوری رک جائے گا اور اسکی وجہ سے آبی آلودگی کا جو مسئلہ پیدا ہورہا تھا وہ مستقل بنیادوں پر ختم ہوجائے گااس کے علاوہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے پورے شہر میں نئی پائپ لائنوں کی تنصیب کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جس کا 70 فیصد کا م مکمل ہوچکا ہے جبکہ باقی کام بھی بہت جلد مکمل ہوجائے گا اس سلسلے میں کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ بھی یقینی بنایا جا رہا ہے اسلئے شہری پورے اعتماد سے اپنی شکایت کا اندراج کرا سکتے ہیں اس کے علاوہ پانی کی سطح زیر زمین کم ہونے کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے فتح پور کے مقام پر واٹر فلٹریشن کا عظیم الشان منصوبہ تقریباً8 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کرنے کا راستہ بھی ہموار ہو گیا ہے جس کے تحت 40کلومیٹر طویل بڑی قطر کی پائپ لائن کے ذریعے دریائے سوات کا پانی وہاں قائم فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے صا ف کرکے مینگورہ شہر تک پہنچایا جارہا ہے اس منصوبے کی تکمیل سے مینگورہ اور ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کووافر مقدار میں پینے کا صاف پانی فراہم ہوگا انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت سوات کے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہے جس میں ڈبلیو ایس ایس سی کا محکمہ اہم کردار ادا کررہا ہے اختر خان نے کہا کہ شہری واسا سے متعلق اپنی کسی بھی شکایت کو 1334 کے ذریعے ایک ایس ایم ایس کرکے پہنچاسکتے ہیں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا انہوں نے اس خودمختار ادارے کے قیام اور مالی ضروریات کی تکمیل میں چئیرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کی ذاتی دلچسپی اور فعال کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔
1,550 total views, 2 views today