سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی سوات نے ایس پی رول پشاور طاہر خان داوڑ کی قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے وقار خان ضلعی صدر شیر شاہ خان سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرہ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت امن اور اغوا برائے تاوان کے وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوئی ہے، سیف سٹی سے ایک اعلیٰ افیسر کو اغوائ اور پھر افغانستان میں قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ طاہر خان داوڑ کے قاتلوں کوفی الفور گرفتار کئے جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی مملکت برائے وزیر داخلہ شہریار افریدی فوری طور پر مستعفیٰ ہوئے جائیں، انہوں نے کہا کہ سینئر افیسر کےا غوا کو مزاق بنایا گیا تھا اور ان کی رہائی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ، اے این پی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ مظاہرین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیخلاف نعرہ بازی بھی کی۔
1,634 total views, 4 views today