سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )مولانا سمیع الحق کے خاندان نے پوسٹ مارٹم کیلئے پولیس کی جانب سے قبر کشائی کی درخواست مسترد کر دی۔ راولپنڈی پولیس نے مولانا سمیع الحق کی قبرکشائی کیلئے باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی ضروری ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ کو ارسال کر دی ہے جبکہ قبر کشائی کیلئے سول جج محمد ولی مہمند کو جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر کیا گیا ہے۔
1,214 total views, 2 views today
Comments