سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیرمقام کا مولانا عبدالوھاب کے انتقال پر اظہار رنج وغم مولانا عبدالوھاب نے آپ کے اخلاق حسنہ کی روشنی میں اچھی بات پھیلائی۔ا پشاور ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر سابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے تبلیغی جماعت کے بانی مولانا عبدالوھاب کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دین کے لئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اتوارکو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالوھاب نے آپ کے اخلاق حسنہ کی روشنی میں اچھی بات پھیلائی اور اچھے کردار وعمل کے لئے انسانوں پر محنت کی۔ امیر مقام نے کہاکہ پوری دنیا کو آپ کے پیغام نے متاثر کیا اور پوری دنیا میں آپ کی پیروی میں پیغام حق کو پھیلانے والے آج جہدمسلسل میں ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی اُن کو اعلی ترین درجے عطا فرمائے، ان کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرجمیل دے۔ آمین
1,470 total views, 2 views today