مدین ،سوات کے سیاحتی وادی مدین کے علاقہ کالاگے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے مسمی قاسم جان ولد مکرم شاہ کا دومنزکہ مکان جو کہ چھ کمروں پر مشتمل تھااس میں آگ لگ گئی آ گ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ اتنی شدید تھی کہ دیگر مکانوں کے جلنے کا بھی خطرہ لاحق ہو گیا ،
مقامی لوگوں کی سرتوڑ کوشش سے پانی ریت اور مٹی کے استعمال پر قابو پایا گیا مدین ٹی ایم او کی فائیر بر یگیڈ کی گاڑی متاثرہ مکان تک پہنچنے میں ناکام ہو گئی اور راستے میں ہی رک گئی ڈی ایس پی مدین سلیم جدون پولیس کے عملہ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور عوام کے ساتھ ملکر آگ بجانے میں مدد کی ۔آرمی کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے ۔مکان کے مالک قاسم جان نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا مکان اس کے بچوں کا واحد اسرا تھا جو جل گیا انہوں نے کہا کہ تقریباً بیس لاکھ روے تک کا تقصان ہوا ہے جس میں مکان کی عمارت اور گھرولو سازوسامان شامل ہے متاثرہ مکان کے مالک نے صوبائی مرکزی اور سماجی تنظیموں سے امداد کی اپیل کی ہے
505 total views, 1 views today