سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) فارم گراؤنڈ مینگورہ میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نواب علی خان نے کہا کہ نصاب تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر توجہ دی جائے ، صحت مند زندگی کے لئے کھیل کھود ہی بہت زیادہ ضروری ہے ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مینگورہ فارم ہاکی گراؤنڈ میں پہلا ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا ، ٹورنامنٹ میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ہائی سکولوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ، پہلے مرحلے میں ڈویژنل سطح پر کھیلوں کا آغاز کیا گیا ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے نگرانی میں کھیلے جانے والے کھیلوں میں فٹ بال ، ہاکی ، کرکٹ ، باسکٹ بال اور دیگر کھیل شامل ہیں ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب میں ضلع بھر کے تمام سکولوں کے پرنسپل حضر ات اور کھیلوں کے نگران شریک ہوئے ، افتتاحی تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نواب علی خان اور محمد جاوید خان جنرل سیکرٹری ریجنل سپورٹس نے خطاب کیا انہوں کھیلوں کے کامیاب انعقاد پر زور دیا اور نظم ضبط قائم کرنے پر بھی زور دیا ۔
1,350 total views, 2 views today