سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) یونین کونسل گل کدہ میں سید خدابخش پاچا کے رہائش گاہ پران کی زیر صدارت تین ویلج کونسلوں پانڑ ، کالج کالونی اور گل کدہ کے عہدیدار اور کارکنوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ، اجلا س میں ضمنی الیکشن کے لئے یونین کونسل گل کدہ کے تحصیل کونسلر کے خالی نشست کے حوالے سے تبادلہ خیال ، خالی نشست کے لئے صحافی پر ویز عالم پاپا کو متفقہ طور پرامیدوار نامزد ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل گل کدہ میں سید خدابخش پاچا کے زیر صدارت تین ویلج کونسلوں پانڑ ، کالج کالونی اور گلکدہ کے عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سید خدابخش ، ریاض خان ، تاج محمد ، بخت زادہ ، صحافی رشید اقبال ، جمروز ،مراد خان اور دیگر مشران و کارکنان نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونین کونسل گلکدہ کے تحصیل کونسلر کی خالی نشست کے لئے پرویز عالم پا پا موزون امیدوار ہے اور اسی طرح متفقہ طورپر وزیر عالم پاپا کو تحصیل کونسلر یونین کونسل گل کدہ ضمنی الیکشن کے لئے امیدوار نامزد کردیا گیا اور ان کے کامیابی کے لئے مشترکہ جدجہد اور کام کرنے کا عزم کیا ۔
1,182 total views, 2 views today