سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات اور بونیر کے سرحدی علاقہ پر اہلیان بونیر نے اہم ترین دروازے کی تعمیر شروع کردی، باب بونیر کی تعمیر پر کام زور وشور سے جاری ، سڑک کو بڑے ٹرکوں کیلئے بند کردیا گیا، ذرائع کے مطابق ضلع بونیر میں باب بونیر سوات اور بونیر کو ملانے والے پہاڑی کڑاکڑ میں بونیر کے علاقہ میں تعمیر کیا جارہا ہے جس کو باب بونیر کا لقب دیا گیا ہے، تعمیراتی کام کی وجہ سے اتوار کے دن کو سڑک بڑے ٹرکوں کیلئے بند کردیا گیاتھا، جو پیر کے روز خالی ٹرکوں کیلئے کھول دیا جائیگا، باب بونیر کی تعمیر سے بونیر کی سیاحت میں اضافہ ہوگا
5,018 total views, 2 views today
Comments