سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے سیاحتی علاقہ کالام جانے اور وہاں سے واپس انے والے سیاح اور مقامی لوگ یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، تاکہ کسی بھی تکلیف سے بچا جا سکا، ذرائع کے مطابق وادی کالام کے علاقہ پشمال میں لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے سڑک بند ہوگئی ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے صرف دو ایکسوئیٹر ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے ، اگر ایکسوئیٹرز زیادہ نہ کئے گئے تو ملبہ ہٹانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں، لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں ، جن میں وہ ٹرک بھی شامل ہیں جن میں نقل مکانی کرنے والے خاندان ہوتے ہیں، ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جبکہ مقامی لوگ اورسیاح پیدل سلائڈنگ کا علاقہ پار کرکے جارہے ہیں، علاقہ کے عوام نے این ایچ اے سمیت دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑک کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔
1,306 total views, 2 views today